6 مئی 2015 - 11:09
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں نئی آبدوزیں شامل ہوں گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عنقریب ہی نئی آبدوزیں ایران کی بحریہ میں شامل ہوں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دفاعی سازوسامان تیار کرنا، آزاد سمندروں میں سلامتی فراہم کرنے میں ایرانی بحریہ کی طاقت و توانائی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد سمندروں کی حسب ضرورت ساز و سامان تیار کرنا، اپنی دفاعی طاقت کو دوبالا کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تدابیر کا حصہ ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ہر ملک کے لئے سب سے بڑا امتیاز قطب جنوب سے متصل ہونا ہے اور اس امر کے پیش نظر کہ مکران کے سواحل ایران کو براہ راست قطب جنوب سے متصل کرتے ہیں اس لئے یہ سواحل بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران تقریبا چھ برسوں سے خلیج عدن، باب المندب اور شمالی بحر ہند میں بحری قزاقوں کے خلاف نبرد آزما ہے اور اس وقت چونتیسواں بحری بیڑا باب المندب میں تعینات ہے اور اور بحری جہازوں کو سلامتی فراہم کر رہا ہے۔

.......

/169